’بیگم کلثوم نواز کو ایک ماہ بعد ہوش آ گیا، آنکھیں کھول لیں‘

لندن: لندن میں زیرِ علاج سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی حالت میں بہتری کی اطلاعات ہیں اور انہوں نے اپنی آنکھیں کھولی ہیں۔

لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں اپنی والدہ کی تیمارداری کے کیلئے موجود حسین نواز نے بتایا کہ بیگم کلثوم نواز کی حالت میں بہتری آئی ہے، آج میری والدہ نے آنکھیں کھولی ہیں، انھیں دعاؤں کی ضرورت ہے۔

حسین نواز نے بتایا کہ کافی دنوں سے وینٹ لیٹرز کو کم اور دواؤں میں تبدیلی کی جا رہی تھی ،جن کے مثبت اثرات سامنے آئے ہیں، میری والدہ کو ایک ماہ بعد ہوش آ گیا اور انہوں نے آنکھیں کھولیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے