‘طیفا اِن ٹربل’ کی تشہیر کے دوران مایا علی کے دلکش انداز

خوبرو اداکارہ مایا علی اپنی آنے والی فلم ’طیفا اِن ٹربل‘ کی تشہیر بھرپور انداز میں کر رہی ہیں اور اس دوران ان کا فیشن اور اسٹائل دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔

اداکارہ نے فلم کی تشہیر کے لیے آنیہ فواد کے ڈیزائن کردہ ملبوسات کا انتخاب کیا ہے جن میں وہ انتہائی خوبصورت لگ رہی ہیں۔

اس دوران انہوں نے فیشن کے جدید انداز کو ترجیح دی ہے اور وہ روایتی ملبوسات میں کم ہی نظر آئیں۔

فلم کی تشہیر کے دوران ایک موقع پر انہوں نے سیاہ نیٹ کے پھولدار اسکرٹ کے ساتھ سفید شرٹ زیب تن کی، ساتھ ہی مشہور برانڈ گوچی کی بیلٹ بھی ان کے لباس میں نمایاں تھی۔

مایا نے فلورل اسکرٹ کے ساتھ ہائی پومز ہیلز کو ترجیح دی جس نےمجموعی طور پر ان کے اسٹائل کو چار چاند لگا دیئے۔

مایا کے مغربی طرز کے رنگین پینٹ شرٹ لباس نے بھی مداحوں کو خوب متاثر کیا جس میں انہوں نے پیلے رنگ کی بوٹم  پینٹ کے ساتھ آسمانی رنگ کی شرٹ زیب تن کی۔

اداکارہ لاہور کے بعد اب دبئی کے دورے پر ہیں، اس دوران بھی انہوں نے منفرد اسٹائل اپنایا اور چست اسکرٹ کا انتخاب کیا، جس کے ساتھ کیے گئے براؤن اسموکی آئی میک میں وہ ہر بار کی طرح دلکش دکھائی دیں

واضح رہے کہ فلم ’طیفا اِن ٹربل‘ 20 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جس کا فلم بینوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔

اس فلم میں مایا علی اور علی ظفر نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ فلم کی کاسٹ میں جاوید شیخ بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے