سانحہ مستونگ: لشکری رئیسانی نے ’ٹرتھ کمیشن‘ بنانے کا مطالبہ کردیا

کوئٹہ: مستونگ دھماکے میں شہید ہونے والے سراج رئیسانی کے بھائی لشکری رئیسانی نےواقعے پر ’ٹرتھ کمیشن‘ بنانے کا مطالبہ کردیا۔

لشکری رئیسانی نے کہا کہ گزشتہ روز کےواقعے کےجواب دہ وہ ہیں جنہوں نے ملک کی پالیسیاں بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس واقعے پر سنجیدہ ہیں تو ٹرتھ کمیشن بنایا جائے جو روز اول سے ضیاء دور سے آج تک کےمعاملات کی تحقیقات کرے اور حقائق سامنے لائے تاکہ جو پاکستان کے لوگ بھگت رہے ہیں وہ سامنے آئے۔

دوسری جانب  نوابزادہ سراج رئیسانی کی رہائش گاہ ساراوان ہاؤس میں لوگوں کی بڑی تعداد کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جہاں اسلم رئیسانی اور نوابزادہ لشکری رئیسانی سمیت  دیگرعمائدین موجود ہیں۔

 آئی جی ایف سی میجرجنرل ندیم انجم اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ بھی ساراوان ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے اسلم رئیسانی، لشکری رئیسانی سےسانحہ مستونگ پراظہار افسوس کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے