اللہ پاکستان کی حفاظت فرمائے، شاہدآفریدی

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے مستونگ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاکستان کی حفاظت فرمائے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرمستونگ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ
بلوچستان میں بزدلانہ حملے کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے، میری دعائیں متاثرہ خاندانوں اورشہیدوں کےلئےہیں، اللہ پاکستان کی حفاظت فرمائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مستونگ کےعلاقے درینگڑھ میں بلوچستان عوامی پارٹی کی کارنر میٹنگ میں خود کش دھماکا ہوا تھا، ہر جانب زخمی اورلاشیں بکھر گئیں، خودکش دھماکے میں سابق وزیراعلی بلوچستان کے بھائی سراج رئیسانی سمیت 128 افراد نے جام شہادت نوش کیا جبکہ 146 افراد زخمی ہوئے ، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہیں۔

سراج رئیسانی پی بی پینتیس سے بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے