جمعرات , 13 دسمبر 2018

قانون میں کی گئی نئی ترامیم کالعدم ہو جائیں گی:علی زیدی آسٹروپامسٹ

قانون میں کی گئی نئی ترامیم کالعدم ہو جائیں گی

چنیوٹ (72نیوز)آسٹرو پامسٹ سید علی زیدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قانون میں کی جانے والی نئی ترامیم کالعدم ہو جائیں گی کیونکہ جس ساعت میں یہ ترامیم کی گئی وہ ساعت درست نہیں تھی علم نجوم کی رو سے صحیح ساعت میں کیا جانے والا کام ہی کارگر ثابت ہوتا ہے ن لیگ کو اس ترمیم سے کچھ حاصل نہ ہو گا اور میاں صاحب پارٹی صدر نہیں رہیں گے جیسا کہ میں پہلے بھی بتا چکا ہوں کہ ستارہ عطارد اپنی فل پاور میں ہے جب ستارہ عطارد پاور شو کرتا ہے تو عدالتیں ہر چیز پر بھاری ثابت ہوتی ہیں میاں صاحب کے لیے پارٹی صدر منتخب ہونا درست نہ ہو گا غلط ساعت میں کیا جانے والا کام اپنا الٹ اثر دکھاتا ہے میاں صاحب کے زائچے میں ستارہ قمر اور ستارہ زحل آمنے سامنے ہیں جو مزید مشکلات کا اشارہ ہے ان کو ابھی مزید قانونی مشکلات پیش آنے کا امکان ہے اور ان کی پارٹی میں اختلافات کا اشارہ ہے
وللہ عالم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے