اتوار , 17 فروری 2019

پی سی بی سے ناراض حفیظ ایوارڈ تقریب میں شریک نہیں ہوئے

کرکٹر کے قریبی ذرائع کے مطابق بورڈ نے ان کو ایونٹ میں شرکت کی دعوت دی تھی تاہم انھوں نے معذرت کرلی تھی۔

محمد حفیظ ان دنوں اپنی فیملی کے ہمراہ شمالی علاقوں کے تفریحی دورے پر ہیں۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ میں محمد حفیظ کی ’’اے‘‘ سے ’’بی‘‘ کیٹیگری میں تنزلی کردی تھی جس پر آل رائونڈر نے معاہدے پر دستخط نہ کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

دوسری طرف شعیب ملک کیریبیئن پریمئیر لیگ میں مصروف ہونے کی وجہ سے تقریب میں شامل نہیں ہوسکے۔ایک انٹرویو میں آل رائونڈر نے کہا کہ ایوارڈز کا انعقاد ایک بہت اچھا قدم ہے اور کھلاڑیوں کی محنت کو سراہا جانا قابل ستائش ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے