پی سی بی ایوارڈ تقریب: سرفراز احمد، حسن علی اور بابراعظم نے میلہ لوٹ لیا

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایوارڈز تقریب کا میلہ حسن علی، بابراعظم اور سرفراز احمد نے لوٹ لیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے منعقد کی گئی ایوارڈ تقریب میں بیسٹ پلیئرآف دی ٹی ٹوئنٹی بابر اعظم قرار پائے،

انہوں نے یہ اعزاز شاہد آفریدی سے وصول کیا، بیسٹ ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ حسن علی لے اڑے جب کہ بیسٹ ٹی ٹوئنٹی ویمن پلیئرجویریہ خان اور بیسٹ ون ڈے ویمن کرکٹر کا ایوارڈ ثنا میرکے نام رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے