زخم خوردہ بھارتی ٹیم واپسی کے لیے کوشاں

لندن:  انگلینڈ اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹیسٹ جمعرات سے لارڈز میں شروع ہورہا ہے تاہم زخم خوردہ بھارتی سورما کم بیک کی راہ تلاش کرنے لگے۔

پہلے ٹیسٹ میں ویرات کوہلی کی عمدہ بیٹنگ کے باوجود بھارت کو انگلینڈ کے ہاتھوں 31 رنز سے شکست ہوگئی تھی، اتنے کلوز مقابلے میں ناکامی نے بھارتی ٹیم کو کافی ٹھیس پہنچائی اور وہ کم بیک کیلیے بے قرار ہے،

پہلے ٹیسٹ میں خاص طور پر ویرات کوہلی کے علاوہ کوئی بھی دوسرا بیٹسمین بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہا تھا، اسی وجہ سے کپتان ان پر دوسرے ٹیسٹ میں زیادہ ذمہ دارانہ بیٹنگ کیلیے زور دے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے