فلم ”لوڈ ویڈنگ “ کا گانا ”منڈے لاہور دے“ ریلیز کر دیا گیا

پاکستان میں عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم ”لوڈ ویڈنگ “ کا گانا ”منڈے لاہور دے“ ریلیز کر دیا گیا ہے۔

گانے میں اداکارہ مہوش حیات اور فہد مصطفیٰ کے انداز، ڈانس اور گانے کی میوزک نے سب کے دِل جیت لئے ہیں۔ شائقین کی جانب سے اس گیت کو شادی بیاہ کے گانوں کیلئے ایک اچھا اضافہ قرار دیا جارہا ہے۔

فلم لوڈ ویڈنگ کا گانا ”منڈے لاہور دے“ بنیادی طورپر مہندی کا گانا ہے، جس کی موسیقی ایکٹر ان لاء اور نامعلوم افراد میں ہٹ سانگ دینے والے معروف موسیقار شانی ارشد نے دی ہے جبکہ گانے میں محسن عباس حیدر اور صائمہ جہاں نے ناصرف اپنی آواز کا جادوجگایا ہے۔

گانے کی کوریو گرافی کے لیے نگاہ جی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ جبکہ گانے کے لیے فہد مصطفی اور مہوش حیات کے کلر فل کپڑوں کی ڈیزائننگ شادیوں کے سیزن کو نگاہ میں رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے