امریکی باکس آفس پر آج دو فلموں میں زبردست مقابلہ

نیویارک : امریکی باکس آفس پر گھمسان کا رن پڑنے کو ہے ، شارک اور ٹام کروز میں مقابلہ ہونے والا ہے، کون لے جائے گا بازی اس کا فیصلہ تو فلموں کی ریلیز کے بعد ہی ہوگا۔

آج سے شروع ہونے والے اینڈ پر فلموں   دی مگ   اور   مشن امبوسبل، فال آؤٹ   میں سبقت کی لڑائی ہو گی، امریکی باکس آفس پر کس کا راج ہوگا؟ خونی شارک پربنی فلم   دی مگ    آج امریکا میں ریلیز ہوگی۔

خوفناک شارک کی فلم   دی مگ    امریکا میں آج ریلیز ہو رہی ہے اور اسے آتے ہی ایکشن سے بھرپور فلم   مشن امبوسبل،فال آؤٹ   کا سامنا ہے، فلمی پنڈت ابھی تک پیش گوئی نہیں کر سکے کہ کون باکس آفس پر نمبر ون ہو گا

بھالو ونی دی پو کی کہانی پر بنی فلم   کرسٹوفر رابن   البتہ دوسرے نمبر پر آئے گی، سسیاہ فام پولیس افسر کی سچی کہانی پر مبنی فلم   بلیک کلینز مین   ٹاپ تھری میں شامل ہو گی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے