کرپشن کے الزامات بے بنیاد ہیں: خیبرپختونخواہ کے نامزد وزیر اعلیٰ کی وضاحت

پشاور: خیبرپختونخواہ کے نامزد وزیر اعلیٰ محمود خان نے کرپشن سے متعلق وضاحتی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ الزامات بے بنیاد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے نامزد وزیر اعلیٰ پر بدعنوانی کے الزامات لگائے گئے تھے، محمود خان کا کہنا ہے کہ اٹھارہ لاکھ کا چیک غلطی سے میرے نام پر کاٹا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ رقم جن کھلاڑیوں کا حق تھی انہیں مل گئی، مجھ پر کرپشن کے الزامات بے بنیاد ہیں، غلطی سے میرے نام پر چیک کاٹا گیا تھا۔

قبل ازیں 2014 میں محمود خان خیبرپختونخواہ کی صوبائی کابینہ میں کھیل، سیاحت، میوزیم اور ثقافت کے وزیر تھے، 2013 میں انہوں نے اپنی وزارت کا حلف اٹھایا اور 2014 میں ان پر کرپشن کے الزامات لگے تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے