ٹی ٹین لیگ کے دوسرے سیزن کی منظوری، سیریز 23 نومبر سے شروع ہوگی

شارجہ: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹین لیگ کے دوسرے سیزن کی منظوری دے دی جو 23 نومبر سے متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق  منتظمین نے اعلان کرتے ہوئے خوشخبری سنائی ہے کہ آئی سی سی نے کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ ٹی 10 کے دوسرے سیزن کے انعقاد کی منظوری دے دی جو 23 نومبر سے شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق دوسرے سیزن میں 8 ٹیمیں ہوں گی جبکہ یہ لیگ 10 روز پر مشتمل ہوگی۔

چیئرمین ٹی 10 لیگ شجیع الملک کا کہنا تھا کہ ’ہمارے شراکت دار، اسٹیک ہولڈرز اور سب سے بڑھ کر کھلاڑی ہی ایونٹ کے لیے بہت ضروری ہیں، ہماری ذمہ داری ہے کہ اس فارمیٹ کو دلچسپ بنائیں‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے