پاکستان سیریز سے قبل آسٹریلیا کو دھچکا ، کمنز اورہیزل ووڈباہر

سڈنی: دورہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والی پاکستان سیریز سے قبل آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی تیاریوں کو شدید دھچکا لگا ٗجب ان کے دو اسٹار پلیئرزکمنز اور ہیزل وڈ ان فٹ ہونے کے سبب ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق کینگروز ٹیم کے 2 کھلاڑی فاسٹ بولرز پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈجو بون اسٹریس فریکچر انجریز کا شکار ہیں،وہ ان فٹ ہونے کے باعث بورڈکو پاکستان کے خلاف ہونیوالی سیریز کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے بتایا کہ فاسٹ بولرز پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ مقررہ وقت میں انجریز سے چھٹکارا نہیں پا سکے ، وہ ابھی فٹنس کی بحالی کے پروگرام میں حصہ لیں گے اور پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز اکتوبر میں کھیلی جائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے