پولینڈ سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ، میزبان ملک کا سائیکلسٹ فاتح

وارسا:  پولینڈ میں جاری سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ میزبان ملک کے سائیکلسٹ مائیکل نے جیت لیا۔

پولینڈ میں منعقدہ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں دلچسپ مقابلے جاری، پانچویں سٹیج میں ماہر سائیکلسٹ نے شاندار پرفارمنس دی اور کامیابی کیلئے بھرپور محنت کی تاہم میزبان ملک کے مائیکل نے ساتھی سائیکل سواروں کو آگے نکلنے کا موقع نہ دیا۔

انہوں نے مقررہ فاصلہ 3 گھنٹے 39 منٹ اور چودہ سیکنڈز میں طے کر کے پانچواں راؤنڈ اپنے نام کیا۔ بیلجیئم کے ڈیلن کا دوسرا اٹلی کے اینریکو کا تیسرا نمبر رہا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے