ڈنمارک: ورلڈ سیلنگ چیمپئن شپ فرانسیسی جوڑی نے جیت لی

کوپن ہیگن: ڈنمارک میں ورلڈ سیلنگ چیمپئن شپ کا مقابلہ فرانسیسی جوڑی نے جیت لیا، ایونٹ میں جاپان نے دوسرا اور سپین نے تیسرا نمبر حاصل کیا۔

ڈنمارک میں سیلنگ چیمپئن شپ کے فائنل میں دنیا بھر کے ماہر کشتی رانوں کا کڑا امتحان ہوا، ٹیموں نے تیز ہواؤں کا خوب مقابلہ کیا اور ایک دوسرے پر برتری کیلئے بھرپور محنت کی، فرانس کی جوڑی نے ایونٹ میں شاندار پرفارمنس کو برقرار رکھا۔

انہوں نے فیصلہ کن روز نہ صرف کامیابی حاصل کی بلکہ سب سے زیادہ پوائنٹس کی بنیاد پر سونے کا تمغہ بھی جیت لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے