سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی رسم قل آج جاتی امراء میں ہوگی

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی رسم قل آج جاتی امراء میں ہوگی۔ 

میں ہوگی۔ 

شریف خاندان کی رہائش گاہ جاتی امراء میں رسم قل بعد از نماز عصر تا مغرب ادا کی جائے گی جس کے لیے وہاں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف کا کہنا ہے کہ رسم قل میں صرف خاندان کے افراد ہی شریک ہوں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری آج جاتی امراء جائیں گے جہاں وہ کلثوم نواز کے انتقال پر نواز شریف اور دیگر سے تعزیت کریں گے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے سزا یافتہ ہیں اور 13 جولائی سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں جنہیں کلثوم نواز کے انتقال کے باعث خصوصی طور پر رہا کیا گیا ہے۔

تینوں افراد کو بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے بعد پہلے 12 گھنٹے کے لیے رہا کیا گیا جس کے بعد پیرول رول کی مدت میں توسیع کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے