وزیر خارجہ سے برطانوی وزیر داخلہ کی ملاقات

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی سے متعلق تبادلہ خیال گیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید پاکستان پہنچے ہیں جہاں انہوں نے دفتر خارجہ کا دورہ کیا۔

View image on Twitter

بعد ازاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید کی بالمشافہ ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی سے متعلق تبادلہ خیال گیا جبکہ منی لانڈرنگ، اثاثوں کی واپسی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

View image on Twitter

ساجد جاوید کا کہنا تھا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ تمام امور پر بات چیت کا خواہاں ہے، پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات، کثیر جہتی اسٹرٹیجک شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں نئی حکومت بننے کے بعد یہ پہلے وزیر داخلہ ہیں جنہوں نے پاکستان کا دورہ کیا۔

اس سے قبل ترک وزیر خارجہ میولوت چاؤش اوغلو نئی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ھے جو پاکستان کے دورے پر تشریف لائے ہیں۔

مملکت خداداد میں نئی حکومت بننے کے بعد اب تک چین اور ایران کے وزرائے خارجہ جبکہ امریکا کے سیکریٹری خارجہ پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں جن سے وزیر اعظم نے بھی اہم ملاقاتیں کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے