ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ کیلئے شبنم کی لاہور آمد

لاہور ماضی کی معروف ہیروئن شبنم لاہور پہنچ گئیں، وہ فلمساز و ہدایتکار ظفر شباب مرحوم کے اہلخانہ سے ملنے سمن آباد میں ان کے گھر گئیں جہاں انہوں نے کچھ وقت گزارا۔

اس کے علاوہ انہوں نے نغمہ نگار ریاض الرحمن ساغر کی بیوہ سے بھی ملاقات کی۔ بتایا گیا کہ شبنم ایک ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ کے سلسلے میں پاکستان آئی ہیں جس کی ریکارڈنگ وہ اس سے قبل اپنے گزشتہ دورے کے دوران بھی کروا چکی ہیں،

انہیں مختلف پروڈیوسرزکی طرف سے سیریلز میں کام کرنے کی آفرز بھی ہیں تاہم انہوں نے فی الحال کسی نئے پراجیکٹ کا معاہدہ نہیں کیا۔شبنم کے قریبی ذرائع سے معلوم ہواہے کہ انہیں بعض فنکاروںنے دوبارہ پاکستان شفٹ ہونے کامشورہ دیاہے لیکن انہوں نے ابھی حامی نہیں بھری البتہ ٹی وی اورفلموں کے پراجیکٹس میں کام ملنے کی صورت میں وہ یہاں شفٹ ہونے پر غور کرسکتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے