چلاس: دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق، بچہ زخمی

چلاس:  چلاس میں دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہو گیا، لاشیں اور زخمی بچے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تحصیل داریل کے گاوں ڈوڈشال میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے گھر پہ اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں باپ، بیٹا اور بہو موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک بچہ زخمی ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آوروں میں سے بھی ایک شخص جاں بحق ہوا۔

ریسکیو ٹیموں نے زخمی بچے اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے