ڈی آئی جی آپریشنز لاہورنے 12 تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرروتبادلے کر دیئے

ڈی آئی جی آپریشنز لاہوروقاص نذیرنے 12 تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ انسپکٹر امتیاز حسین کو مصری شاہ سے ایس ایچ او فیکٹری ایریا، انسپکٹر مقصود احمد کو فیکٹری ایریا سے ایس ایچ او مصری شاہ،

انسپکٹر علی عباس کو نواب ٹاؤن سے ایس ایچ او ڈیفنس بی، انسپکٹر الطاف حسین کو ڈیفنس بی سے ایس ایچ او نواب ٹاؤن، انسپکٹر ذوالفقار بھٹہ کو رنگ محل سے ایس ایچ او کوٹ لکھپت، انسپکٹر زاہد محمود کو کوٹ لکھپت سے ایس ایچ او رنگ محل،

انسپکٹر وجہہ الحسن کو پولیس لائنز سے ایس ایچ او نشترکالونی، انسپکٹر احمد رضا کو نشترکالونی سے ایس ایچ او گجر پورہ، انسپکٹر محمد سبطین کو پولیس لائنز سے ایس ایچ او ڈیفنس سی، انسپکٹر سجاد بٹ کو ڈیفنس سی سے ایس ایچ او شیراکوٹ،

انسپکٹر آصف خان کو پولیس لائنز سے ایس ایچ او کاہنہ اور انسپکٹر جاوید صدیق کو کاہنہ سے ایس ایچ او شمالی چھاؤنی تعینات کر دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور وقاص نذیرنے کہا ہے کہ نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ اوز فوری چارج سنبھال کر فرائض سرانجام دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے