پی سی بی نے تجربے سے سبق سیکھ لیا، ہاکی فیڈریشن کو رقم دینے سے گریز

لاہور: پی سی بی نے سابقہ تجربے سے سبق سیکھتے ہوئے ہاکی فیڈریشن کو رقم دینے سے معذرت کر لی۔

احسان مانی کی ہاکی ٹیم منیجر حسن سردار اور چیف کوچ توقیر ڈار سے میٹنگ آج صبح طے تھی لیکن چیئرمین کرکٹ بورڈ کی مصروفیات کے سبب ٹیلی فون پر ہی بات چیت ہوسکی۔

توقیر ڈار نے بتایا کہ ماضی میں ہاکی فیڈریشن کو ادھار دی گئی ایک کروڑ روپے کی رقم کی تاحال عدم ادائیگی کا معاملہ آڑے آیا ہے۔

احسانی مانی نے کہا ہے کہ اس وجہ سے بورڈ براہ راست کسی قسم کی گرانٹ جاری نہیں کرسکتا،کرکٹ کے اسپانسرز سے اس بارے میں ضروربات کریں گے اورحکومت سے بھی سفارش کریں گے کہ ورلڈکپ کیلیے روانگی سے پہلے کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس کی ادائیگی کویقینی بنایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے