برازیلین فٹبالر نیمار دوران میچ ڈچ ریفری سے الجھ پڑے

نپولی: میچ کے دوران پیرس سینٹ جرمین کے برازیلین فٹبالر نیمار ریفری بورن کیوپرز سے الجھ پڑے۔

یوئیفا چیمپئنز لیگ میں نپولی کیخلاف 1-1 سے ڈرا ہونے والے میچ میں پیرس سینٹ جرمین کے برازیلین فٹبالر نیمار ریفری بورن کیوپرز سے الجھ پڑے۔ ڈچ ریفری کیوپرز نے میچ کے اختتامی مرحلے میں نیمار کو یلو کارڈ دکھایا تھا۔

نیمار نے کہا کہ دوران میچ ریفری نے ایک موقع پر مجھ سے کچھ ایسا کہا جو تضحیک آمیز تھا لیکن میں ان کے الفاظ دہرانا پسند نہیں کرتا، جو کچھ انھوں نے مجھ سے کہا اس پر انھیں بھی سزا ملنی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے