عتیقہ اوڈھو کیس سننے سے معذرت کی درخواست مسترد، اے سی پنڈی کو جلد فیصلے کا حکم

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی میڈم نعیم افضل کی عتیقہ اوڈھوسے دو بوتل شراب برآمدگی کیس سننے سے انکارکی تحریری معذرت مستردکردی اوریہ کیس واپس بھجواتے ہوئے جلد میرٹ پر فیصلہ کا حکم دیا ہے ۔

واضح رہے کہ یہ مقدمہ7سال قبل4جون2011کو سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے سوموٹو حکم پر تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے درج کیا تھا،اس مقدمہ کے اب تک 10جج تبدیل ہوچکے ہیں اور یہ کیس تاحال زیر التواء ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے