عمرے سے واپس آنے والی خاتون کا پی آئی اے کی پرواز میں انتقال

کراچی: پی آئی اے کی پرواز میں عمرے سے واپس آنے والی خاتون کا انتقال ہوگیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی جدہ سے کراچی آنے والی پرواز میں خاتون کا انتقال ہوگیا۔ پرواز ’پی کے 732‘  سعودی عرب سے واپس کراچی پہنچ چکی تھی اور لینڈنگ کی تیاری کر رہی تھی کہ اسی دوران خاتون مسافر  کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی اور وہ دوران پرواز ہی خالق حقیقی سے جا ملیں۔

خاتون مسافر کی شناخت آمنہ کے نام سے ہوئی جو عمرہ کی ادائیگی کے بعد اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ وطن واپس آ رہی تھیں۔ پی آئی اے کے عملے نے خاتون کی میت لواحقین کے سپرد کردی ہے اور انتقال کرجانے والی خاتون کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے