دوسرا ون ڈے: نیوزی لینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ابو ظہبی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ابو ظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں جاری دوسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پچھلے ون ڈے کی شکست خوردہ قومی ٹیم بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 روزہ ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان ہوچکی ہے۔

اس سے قبل دونوں ممالک کے درمیان 3 میچز کی ٹی 20 سیریز میں پاکستان نے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کو 47 رنز سے شکست دیا تھا۔

پاکستان سنہ 2011 سے نیوزی لینڈ کے خلاف کوئی ون ڈے سیریز نہیں جیت سکا۔ آخری بار گرین شرٹس نے 2014 میں نیوزی لینڈ کو ون ڈے میں ہرایا تھا۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ مسلسل 11 میچز جیت چکا ہے۔ سرفراز الیون ابو ظہبی ون ڈے جیت کر نیوزی لینڈ کی فتوحات کو بریک لگا سکتی ہے۔

سیریز جیتنے کے لیے قومی ٹیم کو آج اور پرسوں بروز اتوار کو ہونے والے ون ڈے میچز میں فتح حاصل کرنی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے