چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب لاہور کی میڈیا سے گفتگو کا ریکارڈ طلب کرلیا

لاہور: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ڈی جی نیب لاہور کی میڈیا سے گفتگو کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے گزشتہ روز جیونیوز کے پروگرام ’شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں انٹرویو دیا تھا جس میں انہوں نے شریف خاندان کے خلاف نیب کیسز پر بات کی تھی۔

ڈی جی نیب کے انٹرویو پر مسلم لیگ (ن) نے شدید احتجاج کیا ہے اور اپوزیشن نے تحریک استحقاق قومی اسمبلی میں بھی جمع کرادی ہے۔

ترجمان نیب کے مطابق چیئرمین قومی احتساب بیورو جسٹس (ر) جاوید اقبال نے تمام نشریاتی اداروں سے ڈی جی نیب لاہور کی گفتگو کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ڈی جی نیب کی گفتگو کا ریکارڈ اس لیے طلب کیا گیا کہ یہ دیکھنا مقصودہے کہ کیا حقائق کے برعکس ڈی جی نیب نےکوئی بات کی؟ اور قانون کی روشنی میں کارروائی کی جاسکے۔

ترجمان نیب نے کہا ہےکہ نیب تمام معزز اراکین اسمبلی کا احترام کرتاہے، اراکین اسمبلی کا استحقاق مجروح ہوا تو کیسے ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے