جمعرات , 13 دسمبر 2018

پاکستان کی سیاست میں تاریخی بھونچال آنے کا امکان:آسٹروپامسٹ علی زیدی

پاکستان کی سیاست میں تاریخی بھونچال آنے کا امکان ہے

چنیوٹ (72 نیوز)آسٹرو پامسٹ سید علی زیدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی سیاست میں بھونچال آنے کا امکان ہے بڑے پیمانے پر انقلابی تبدیلیاں رونما ہوں گی بڑی سیاسی پارٹیاں زوال کا شکار ہوں گی جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے انتہائی متحرک نظر آئیں گے اور بڑی سیاسی پارٹیوں پر قانون کی گرفت مضبوط ہو گی یا ایسا کہہ لیں کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سیاسی پارٹیوں کے درمیان فائنل راونڈ شروع ہوا چاہتا ہے اکثر سیاسی پارٹیوں کے رہنما اور وزراء کی گرفتاریوں کا امکان ہے زائچہ میں بڑی عجیب صورتحال درپیش ہے ستارہ قمر اپنی دوہری طاقت کے ساتھ بیٹھا ہے جو انقلابات کی پیش گوئی دے رہا ہے اور ستارہ قمر اور ستارہ زہرہ ایک دوسرے کو مقابلے کی نظر سے دیکھ رہے ہیں جو ملک میں سیاسی افراتفری کا اشارہ ہیں جبکہ ستارہ شمس ستارہ عطارد کے ساتھ بیٹھا ہے جو ملک میں معاشی ایمرجنسی کا اشارہ دے رہیں ہیں ان سب کو دیکھ کر افراتفری اور بھونچال کی ہی پیش گوئی کی جا سکتی ہے بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا امکان ہے اور بڑی سیاسی پارٹیاں زوال کا شکار نظر آئیں گی
وللہ عالم
آسٹرو پامسٹ سید علی زیدی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے