ڈولفن سکواڈ نے تاریخ رقم کر دی

ڈولفن سکواڈ نے تاریخ رقم کر دی گرین ٹاﺅن میں بینک لوٹنے کی کوشش ڈولفن فورس نے ناکام بنا دی

ڈولفن سکواڈ کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ چار مشکوک لوگ ایک نجی بینک کے قریب کافی دیر سے چکر لگا رہے ہیں.ڈولفن سکواڈ کی دو ٹیمیں اور پیرو سکواڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی.

ڈولفن سکواڈ جب بینک کے باہر پہنچی تو چار ڈاکو بینک کے تالے توڑ کر اندر داخل ہو چکے تھے.ڈولفن سکواڈ اور پیرو کی ٹیموں نے بینک کو گھیرا ڈال لیا .ڈی ایس پی عمر فاروق بلوچ بھی موقع پر پہنچ گئے ڈاکوﺅں نے بینک گارڈ صداقت کے ساتھ ملکر تالے توڑ تھے پیشہ وار ڈاکوﺅں نے بینک کے اندر داخل ہوتے ہی کمال ہوشیاری دکھاتے ہوئے تما م کیمروں پر سپرے کر دیا

ڈولفن سکواڈ اور پیرو کی ٹیموں نے بینک کے اندر مقابلے کے بعدگارڈ سمیت پانچ ڈاکوﺅں کو گرفتار کرلیا ڈولفن سکواڈ نے ڈاکوﺅں سے لاکرز توڑ کر نکالی ہوئی 9کروڑ سے زائد ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی.ڈولفن نے ڈاکوﺅں کے قبضہ 20کلو زسے زائد طلائی زیورات بھی برآمد کر لئے

ایس پی ڈولفن سکواڈ بلال ظفرنے ڈولفن و پیرو کی ٹیموں کے لئے نقد انعام کا اعلان کیا ہے ،،،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے