ترجمان پاک فوج سے چیئرمین پیمرا کی ملاقات، میڈیا سے متعلق امور پر گفتگو

راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور سے چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے ملاقات کی جس میں میڈیا سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی .

جس میں ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں میڈیا کے کردار پر بات چیت ہوئی اور غیر ملکی میڈیا میں پاکستان کے موقف کو بہتر اجاگر کرنے سے متعلق امور زیرغور آئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل آصف غفور اور محمد سلیم بیگ نے قومی میڈیا کو ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے اور قومی بیانیے کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن سہولت کی فراہمی پر گفتگو کی۔

ملاقات میں جمہوریت مخالف قوتوں کی طرف سے غیر ملکی میڈیا میں ہونے والے ملک دشمن بیانیے کا موثر جواب دینے میں ملکی میڈیا کے کردار پر بھی بات چیت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے