اسحاق ڈار کے خلاف بیرون ملک مقدمات قائم ہونے کے امکانات :آسٹروپامسٹ علی زیدی

اسحاق ڈار کے ستارے انتہائی زوال پذير ہیں ان کے خلاف بیرون ملک مقدمات قائم ہونے اور نااہل ہونے کے امکانات ہیں

چنیوٹ (72 نیوز )آسٹرو پامسٹ سید علی زیدی کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کے ستارے انتہائی زوال پزیر ہیں ان کے خلاف بیرون ملک مقدمات قائم ہونے اور نااہل ہونے کے واضح امکانات ہیں ان کا زائچہ میاں صاحب کے زائچے سے انتہائی میل کھاتا ہے جس کو دیکھ کر یہ پیش گوئی کی جا سکتی ہے کہ خود وزارت کا منصب نہیں چھوڑیں گے ان کو عدالتیں نااہل قرار دیں گی ان کے زائچے میں ستارہ زحل اور ستارہ شمس آمنے سامنے ہے جو قانونی مشکلات اور سزا ملنے کا اشارہ ہے جبکہ ستارہ قمر ملک سے باہر نکلنے اشارہ ہے مگر ستارہ زحل اس سے زیادہ پاور شو کررہا ہے جو باہر نکلنے کی راہ میں رکاوٹ ڈالے گا اس بات کا امکان ہے کہ ان کا نام ای سی ایل میں ڈل جائے گا اور اس مرتبہ وعدہ معاف گواہ بننا کسی کام نہ آئے گا اگر بیرون ملک چلے بھی جاتے ہیں تو بھی مشکلات کم نہ ہوں گی بیرون ملک بھی قانونی مشکلات پیش آنے کا امکان ہے زائچہ میں ستارہ قمر ستارہ زہرہ کو مقابلے کی نظر سے دیکھ رہا ہے جس کے معنی ہیں ان کے خلاف بیرون ملک مقدمات قائم ہوں گے جو دوسرے ممالک کی جانب سے کیے جائیں گے پاکستان اور دوسرے ممالک ان کو اشتہاری بھی قرار دے سکتے ہیں
وللہ عالم
آسٹرو پامسٹ سید علی زیدی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے