بینک اسلامی اور انڈس موٹر کمپنی کے درمیان معاہدہ

کراچی:  بینک اسلامی نے انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ (آئی ایم سی) کے ساتھ معاہدے (ایم او یو) پر دستخط کیے جس کے تحت بینک اسلامی ٹویوٹا فرچیونر، ٹویوٹا ریوو، ٹویوٹا کیمری اور ٹویوٹا رش پر انڈس موٹر کمپنی کے صارفین کو آسان مالیاتی پیکیجز فراہم کرے گا۔

بینک اسلامی کے ہیڈ آف کنزیومر بینکنگ بلال فیاض اور انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ کے جنرل منیجر سیلز سید عمر نے کراچی میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران اس مفاہمت پر دستخط کیے۔ بینک اپنی ’’اسلامی آٹو فنانس‘‘ کی خدمات کے ذریعے یہ مالیاتی سہولتیں فراہم کرے گا۔

ہیڈ آف کنزیومر بینکنگ بلال فیاض نے کہا کہ یہ شراکت داری نہ صرف دونوں اداروں کے لیے ایک اہم سنگ میل ہوگی بلکہ یہ صارفین کے لیے بھی مفید ہوگی۔

جنرل منیجر سیلز انڈس موٹرز کمپنی سید عمر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام دونوں اداروں کے لیے ایک بہترین پس منظر تشکیل دے گا جس سے ہم صارفین کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے قابل ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے