پریانکا چوپڑا اورنک جونزکے پہلے استقبالیے میں نریندر مودی کی شرکت

نئی دہلی: نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اورنک جونز کے پہلے استقبالیے کی تقریب میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی شرکت نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی۔

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اسٹارجوڑی پریانکا چوپڑا اورنک جونزکے پہلے استقبالیے کی شاندار تقریب دہلی کے گرینڈ  تاج پیلس ہوٹل میں منعقد کی گئی۔

استقبالیے میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی اور نئی شادی شدے جوڑے کو مبارکباد دی۔نریندر مودی کے علاوہ استقبالیے میں پریانکا چوپڑا اورنک جونز کے گھروالوں اور قریبی رشتے داروں نے شرکت کیپریانکا چوپڑا استقبالیے میں سنہری رنگ کے خوبصورت لہنگے میں نظرآئیں جس پرسلورکام غضب ڈھارہا تھا جب کہ نک جونزبھی بلیو کلر کے ویلویٹ کوٹ سوٹ میں پُرکشش لگ رہے تھے

استقبالیے کی تقریب میں پریانکا چوپڑا کی بھابھی صوفی ٹرنر بھارتی روایتی لہنگے میں چھائی رہیں جب کہ نک جونز کے بھائی جو جونز بھی توجہ کا مرکز رہےپریانکا چوپڑا اورنک جونز کے دوسرے استقبالیے کی تقریب 15 یا 16 دسمبر کو ممبئی میں منعقد کی جائے گی جس میں بالی ووڈ اسٹارز شرکت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے