پریانکا چوپڑا اورنک جونزکو پاکستانی وبھارتی فنکاروں کی مبارکباد

رواں ماہ یکم اور 2 دسمبر کو مسیحی اور ہندو روایات کے مطابق شادی کے بندھن میں بندھنے والی اسٹار جوڑی پریانکا چوپڑا اورنک جونزنے گزشتہ روز اپنی شادی کی تصاویرسوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ اس موقع پر پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان، بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف، عالیہ بھٹ اورزرین خان سمیت متعدد فنکاروں نے نک اور پریانکا کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے اسٹار جوڑی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اداکارہ ماہرہ خان نے پریانکا چوپڑا اورنک جونز کی تصاویر ری ٹوئٹ کرتے ہوئے دونوں کو ہمیشہ خوش رہنے کی دعادی۔حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی خوبرواداکارہ دپیکا پڈوکون نے انسٹاگرام پر پریانکا چوپڑا اور نک جونز کو مبارکباد دیکترینہ کیف نے بھی انسٹاگرام پردونوں کو زندگی بھر خوش رہنے کی دعا دیتے ہوئے کہا کہ شادی کے دن دونوں بہت اچھے لگ رہے ہیں۔عالیہ بھٹ نے بھی اسٹار جوڑی کو خوبصورت قرار دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ہالی ووڈ اداکاردی راک نے بھی نئی شادی شادہ جوڑے کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا وہ پریانکا اورنک جونز کے لیے بے حد خوش ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے