بھائی کی گرفتاری، آسٹریلوی کرکٹرز عثمان خواجہ کو دلاسہ دینے لگے

ایڈیلیڈ: بھائی کی گرفتاری کے بعد آسٹریلوی کرکٹرز عثمان خواجہ کو دلاسہ دینے لگے۔

ہیڈ کوچ جسٹن لینگر نے کہا ہے کہ عثمان خواجہ پہلے میچ میں حصہ لیں گے، انہوں نے بتایا کہ ہم سب ان کی حوصلہ افزائی کررہے اورایک دوسرا کا بھرپور خیال رکھتے ہیں۔

عثمان خواجہ نے بدھ کے روز آپشنل ٹریننگ سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا جب کہ ان کی اہلیہ راشیل بھی ان کے ساتھ ایڈیلیڈ میں ہی موجود ہیں جہاں پر بھارت کے خلاف جمعرات سے پہلا ٹیسٹ شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ ارسلان طارق خواجہ کو گزشتہ دنوں دہشتگردی کے جھوٹے پلان اورجعلسازی کے کیس میں پولیس نے حراست میں لیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے