بدھ , 26 جون 2019

چرچ نہیں تو کیا ہوا کرسمس کی خوشیاں گھر میں منالیں.

چنیوٹ . چرچ نہیں تو کیا ہوا کرسمس کی خوشیاں گھر میں منالیں. خصوصی دعا کرائی گئی اور تحفے تحائف دیے گیے. کرسمس ٹری بھی سجائی گئ

چنیوٹ .(میاں اشتیاق بیورو چیف 72 نیوز ) کرسمس کا تہوار چرچ نہ ہونے کی وجہ سے ہارون سہوترا کے گھر واقع ولہ رائے ٹاؤن میں منایا گیا. رات بارہ بجے کرسمس کیک کاٹا گیا اور آج وہاں کرسمس کے حوالے سے خصوصی دعا کرائی گئی. شہر بھر سے ہارون سہوترا کے عزیر واقارب اور مسیحی کمیونٹی کے لوگوں نے بھر پور شرکت کی.

اس موقع پر ہارون سہوترا کا کہنا تھا کہ کرسمس ہمارا مذہبی تہوار ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مذہبی آزادی میسر ہے. کمی ہے تو صرف ایک چرچ کی. اگر چنیوٹ میں بھی چرچ بن جائے تو کمیونٹی کو عبادت اور کرسمس جیسے پروگرام منانے میں سہولت مل جائے گی. انہوں نے کہا کہ ہم بطور اقلیت پاکستان کیلیے دن رات محنت کرتے ہیں ۔

کیونکہ پاکستان ہمارا بھی ویسے ہی ملک ہے جیسے دوسرے مذاہب کے لوگوں کیلیے ہے. تقریب کے اختتام پر پاکستان کی حفاطت اور ترقی کیلیے خصوصی دعا بھی کرائی گئی

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے