اتوار , 20 جنوری 2019

چنیو ٹ۔ یوم قائد اعظم پر تقریب میں مقررین کا خطاب

چنیوٹ ۔ یوم قائد اعظم پر تقریب میں مقررین کا خطاب

چنیوٹ ۔( میاں اشتیاق بیورو چیف 72 نیوز ) کچھ لوگ ہوتے ہیں جو دنیا کی تاریخ بدلتے ہیں، کچھ لوگ ہوتے ہیں جو دنیا کا نقشہ بدلتے ہیں اور کچھ لوگ ہوتے ہیں جو قوم بناتے ہیں، یہ ساری خوبیاں قائد اعظم محمد علی جناح میں پائی جاتی ہیں.

پولیس لائن میں یوم قائد اعظم محمد علی جناح کی تقریب کا انعقاد. ڈی پی او محمد انور کھیتران ،ڈی ایس پیز، پولیس اہلکاران، سول سوسائٹی، طلباء اور میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی. مقررین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بانئ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی اور تحریک پاکستان میں انکے کردار پر بھر پور روشنی ڈالی.

مقررین کا کہنا تھا کہ جس ملک میں تھانوں کی تعداد درسگاہوں سے زیادہ ہو وہ ملک ترقی نہیں کر سکتے۔ملک اسلیے ترقی نہیں کرتے کہ وہاں سے سونا نکلتا ہے بلکہ ملک اسلیے ترقی کرتے ہیں کہ لوگ علم حاصل کریں اور دنیا کے ساتھ چلیں.

استاد کا مقام بالکل منفرد رہا ہے 14 سو سال پہلے ہمیں استاد کے احترام کے بارے بتا دیا گیا. تقریب میں ایک منفرد واقعہ بھی دیکھنے میں آیا جب پروفیسر سید منور شاہ صدر پنجاب پروفیسر پونین آئے تو ڈی پی او محمد انور کھیتران نے انکا استقبال کیا اور انکو اپنی کرسی پر بٹھا کر عزت کی. تقریب میں مختلف مقررین نے یوم قائد اعظم کے حوالے سے روشنی ڈالی. آخر میں پاکستان کی ترقی اور حفاظت کیلیے دعا کی گئی

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے