بدھ , 26 جون 2019

صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال محمد اجمل چیمہ کا اچانک دورہ.

چنیوٹ ۔ کسان رہیں گے تو ملکی معیشت ترقی کرے گی. کسانوں کو تمام سہولیات پہلی فرصت میں دستیاب ہونی چاہیں.

چنیوٹ(میاں اشتیاق بیورو چیف 72 نیوز ) صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال محمد اجمل چیمہ کا اچانک دورہ. ڈی سی امان انور قدوائی نے استقبال کیا. اجمل چیمہ نے رمضان شوگر مل کا وزٹ کیا اور وہاں پر گنا لانے والے کسانوں کی شکایات سنیں. سی پی آر حصول اور گنے کے وزن کا طریقہ کار و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا.

اس موقع پر رمضان شوگر مل کے جی ایم سرفراز کو فوری طور پر کسانوں کی شکایات کا ازالہ کرنے اور کسانوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے احکامات دے دئیے.

اس موقع پر انہوں نے ڈی سی چنیوٹ کو معاملات کی نگرانی کرنے کے احکام دئیے. اس موقع پر کسان بورڈ ضلع چنیوٹ کے ملک مبشر ماہوں، اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ میڈم فرح دیبا، اور پی ٹی آئی کے ضلعی صدر میاں شوکت تھہیم بھی موجود تھے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے