بدھ , 26 جون 2019

خاوند کا قتل یا خودکشی؟

چنیوٹ ۔خاوند کا قتل یا خودکشی؟ ساٹھ سالہ خاوند کی پنکھے سے لٹکی نعش ایک معمہ بن گئی

چنیوٹ (میاں اشتیاق بیورو چیف 72 نیوز ) چنیوٹ کے نواحی علاقے چک نمبر 249 کے رہائشی ساٹھ سالہ احمد خان نعش کمرے میں پنکھے سے لٹکی پائی گئی. احمد کا قتل ہوا یا اس نے خودکشی کر لی یہ بات ابھی تک ایک معمہ بنا ہوا ہے.

احمد خان کی بیوہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے خاوند کیساتھ کمرے میں سوئی ہوئی تھی رات بارہ بجے آنکھ کھلی تو دیکھا کہ میرے خاوند کی لاش پنکھے سے لٹک رہی تھی اسنے خودکشی کرلی ہے. احمد خان کا کوئی بیٹا نہیں اور چار بیٹیاں ہیں. احمد کے گلے میں رسی تھی جو پنکھے کیساتھ بندھی ہوئی تھی اور اسکی لاش کے پاؤں زمین کو چھو رہے تھے.

پولیس کا کہنا ہے کہ حالت بتا رہے ہیں کہ یہ خودکشی نہیں بلکہ قتل کی واردات لگتی ہے. کیونکہ لاش کے پاؤں زمین کو چھو رہے ہیں۔ اسکا مطلب ہے کہ اسے کسی نے رسی گلے میں ڈال کر پنکھے سے لٹکایا ہے اور اگر وہ خودکشی کرتا تو کسی اونچی چیز کا استعمال کرتا.

اسلیے ابتدائی طور پر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ احمد نے خودکشی نہیں کی بلکہ سے قتل کیا گیا ہے. جبکہ احمد کی بیوہ حلیمہ بی بی کا کہنا ہے کہ احمد نے خودکشی کرلی ہے. پولیس نے ابتدائی جائزہ لینے کے بعد تفتیش شروع کردی ہے. تاہم ابھی تک ساٹھ سالہ احمد خان کا قتل ایک معمہ بنا ہوا ہے کہ یہ خودکشی کا واقعہ ہے یا پھر قتل.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے