اتوار , 20 جنوری 2019

تھانہ کانڈیوال کے علاقہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ. ایک شخص موقع پر جاں بحق

چنیوٹ. تھانہ کانڈیوال کے علاقہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ. ایک شخص موقع پر جاں بحق

چنیوٹ (میاں اشتیاق بیورو چیف 72 نیوز ) ضلع بھر میں آئے روز بڑھتے ٹریفک حادثات میں لوگ اپنی جانیں گنوا رہے ہیں اور درجنوں افراد ذخمی ہوتے ہیں. تھانہ کانڈیوال کے علاقہ موضع باہیوال کے قریب خوفناک حادثہ پیش آیا. تیر رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر دے ماری. حادثے میں موٹر سائیکل سوار ٹرک کے نیچے آکر کچلا گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا.

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ٹرک کی رفتار انتہائی تیز تھی اور موٹر سائیکل کو بچانے کیلیے بریک نے کام ہی نہیں کیا اور بے قابو تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جسکی وجہ سے موٹر سائیکل سوار سولہ سال کا بچہ زرغام ولد محمد یار قوم جگل سکنہ موضع علاؤالدین باہیوال ٹرک کے نیچے آکر کچلا گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا.

ٹرک ڈرائیور فوری طور پر موقع سے فرار ہوگیا. اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوع کا جائزہ لیکر ٹرک کو قبضہ میں لیتے ہوئے کاروائی شروع کردی ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے