بدھ , 26 جون 2019

چنیوٹ۔کھلا سیورج نالہ لوگوں کی موت کا سبب بننے لگا.

چنیوٹ۔کھلا سیورج نالہ لوگوں کی موت کا سبب بننے لگا. آئے دن حادثات میں متعدد لوگ شدید زخمی ہورہے ہیں.

چنیوٹ۔(میاں اشتیاق بیورو چیف 72 نیوز) چنیوٹ کے علاقہ جامعہ آباد میں سڑک کیساتھ گزرنے والے کھلے سیورج نالے کی وجہ سے ٹریکٹر ٹرالی کو حادثہ پیش آگیا.

رکشے کو بچانے کیلیے ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور نے ٹریکٹر کو دوسری طرف موڑ دیا جو سڑک کیساتھ بنائے جانے والے کھلے سیورج نالے میں جاگرا. حادثہ میں ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا.ڈرائیور کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو بھوآنہ منتقل کردیا گیا. علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس سیورج نالے کی چھت نہ ہونے کی وجہ سے متعدد حادثات پیش آچکے ہیں اور موت کا کنواں بنتا جارہا ہے.

اعلی حکام سے اپیل کردی کہ اس سیورج نالے کو چھت ڈال کر بند کیا جائے تاکہ لوگوں کی زندگیاں محفوظ یوسکیں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے