اتوار , 20 جنوری 2019

رحیم یارخان بستی مولویاں کے رہائشی کانسٹیبل نے خودکشی کرلی

رحیم یارخان ۔ بستی مولویاں کارہائشی کانسٹیبل حسن نے گھریلو ناچاقی پر دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی

رحیم یارخان۔(بیوروچیف بلال ربانی 72 نیوز )بستی مولویاں کے رہائشی کانسٹیبل نے خودکشی کرلی واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس پی انویسٹی گیشن رانا محمد اشرف موقع پر پہنچ گئے۔
اورموقع پرجاکرپوجھ کی جس پربتایا گیا کہ کانسٹیبل محمد حسن نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ہے کانسٹیبل محمد حسن کئی ماہ سے پریشان تھا گھریلو ناچاقی کی وجہ سے خودکشی کی ہے جبکہ پولیس ترجمان کے مطابق کہ کانسٹیبل محمدحسن کافی عرصہ سے ڈیوٹی سے غیر حاضر تھا کانسٹیبل محمد حسن کا والد اسے نوکری کرنے کی تاکید کرتاتھا جبکہ متوفی ذاتی کاروبار سنبھالنے کا خواہاں تھا ۔
گھر والوں کی جانب سے نوکری کے اسرار سے دلبرداشتہ ہو کرگلے میں پھندا ڈال کردرخت سے جھول گیا جبکہ محکمہ پولیس کی جانب سے اس سلسلہ میں قانونی کارروائی کر رہی ہے ۔خودکشی کا نشان محمد حسن کے گلے پر واضع موجود ہے ۔

ترجمان پولیس کا یہ بھی کہناتھا کہ خود کشی کرنے والا کانسٹیبل محکمہ سے 5 ماہ سے غیر حاضر تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے