اتوار , 24 مارچ 2019

لالیاں کی مارکیٹ میں دکانیں بند کروانے پر جھگڑا.

چنیوٹ۔دکانیں کیوں کھولی. لالیاں مارکیٹ بند کروانے کیلیے قصائیوں کا شیخ برادری کے دو سگے بھائیوں پر بہیمانہ تشدد

چنیوٹ (میاں اشتیاق بیورو چیف 72 نیوز ) ،لالیاں کی مارکیٹ میں دکانیں بند کروانے پر جھگڑا. محلہ عیدگاہ لالیاں کی مارکیٹ میں غلام محمد اور امجد علی قوم شیخ دو بھائیوں پر قصائی برادری کے نواز، عرفان اور عمران نے دکان کھولنے پر بری طرح تشدد کا نشانہ بنادیا. دونوں بھائی شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردئیے گئے. قصائیوں کی مارکیٹ میں سرعام غنڈہ گردی.

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ قصائیوں کی ساتھ والے دکاندار کیساتھ لڑائی تھی جس وجہ سے وہ مارکیٹ بند رکھنا چاہتے تھے. اسی بات کا غصہ شیخ برادری کے دو بھائیوں پر نکال دیا. پولیس کو اطلاع دے دی گئی ہے اور پولیس نے انکوائری شروع کر دی ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے