اتوار , 24 مارچ 2019

چنیوٹ .خوفناک حادثے میں ایک شخص جاں بحق دو شدید زخمی.

چنیوٹ .خوفناک حادثے میں ایک شخص جاں بحق دو شدید زخمی.تمام روڈز آئے دن ہلاکتوں کی وجہ بن گئے

چنیوٹ(میاں اشتیاق بیورو چیف 72 نیوز ) ،فیصل آباد روڈ پر واقع شمس ملز کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر. موٹر سائیکل سوار شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اسکے ساتھی ماں بیٹی پچاس سالہ ستاں بی بی اور چھبیس سالہ نذیراں بی بی شدید زخمی ہوگئیں. جاں بحق ہونے والا ستائس سالہ صدام چمبے والا بھٹو کالونی فیصل آباد روڈ کا رہائشی تھا. جبکہ زخمی ہونے والی ماں بیٹی بھی اسی علاقے کی رہائشی ہیں.

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈمپر کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا. زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے. علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ جب تک تمام سڑکیں ون وے نہیں کی جاتیں تب تک اس طرح کے دلدوز حادثے پیش آتے رہیں گے اور شہری اپنے پیاروں سے جدا اور بہت سارے شدید مضروب ہوکر اپاہج بنتے رہیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے