اتوار , 20 جنوری 2019

قصور کی بےقصور زینب سے بھی کہیں زیادہ ہولناک درندگی کا نشانہ بنا یہ معصوم حبیب

یہ سات سالہ حبیب کا نچلا دھڑ ہے، اس کا ایک بازو اور کٹی ہوئی انگلیاں کچھ دور کھیتوں سے پرسوں ملیں تھیں، ایک ہاتھ کل ملا ہے. باقی سر اور جسم کے لیے تلاش جاری ہے. نچلے دھڑ کے پوسٹ مارٹم سے پتا چلا کہ حبیب کو سات بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور پھر ٹکڑے کر کے دور دور پھینک دئیے گئے.

حبیب کی گمشدگی کی رپورٹ تیرہ دسمبر کو درج کروائی گئی، پولیس رپورٹ درج کر کے سو گئی. لاہور ہائی کورٹ نے بھی حبیب کی گمشدگی کا نوٹس لیا تھا لیکن یہ نوٹس بھی محض کاغذی کارروائی تک ہی محدود رہا..

بھکر کے نواحی علاقے کوٹلہ جام سے ملنے والے حبیب کے جسم کے یہ ٹکڑے بھی دو دن پرانے ہیں.. دور دراز علاقوں کی خبروں کو کوئی میڈیا چینل نہیں دکھاتا، یہ خبر بھی جب تک سوشل میڈیا پر وائرل نہیں ہو گی چینلز پر نہیں آئے گی. 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے