جمعرات , 21 مارچ 2019

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن غیر اعلانیہ دورے پر چین پہنچ گئے

بیجنگ: شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن 4 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے۔ جہاں انہوں نے چینی صدر سے ملاقات کی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن چینی صدر کی دعوت پر چین کے 4 روزہ دورے پر بیجنگ پہنچے جہاں انہوں نے چینی صدر شی جنگ پنگ سے ملاقات کی، شمالی کوریا کے رہنما اپنی اہلیہ اور اعلیٰ عہدے داروں کے ساتھ 10 جنوری تک چین میں قیام کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کے دورہ چین  کا مقصد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ دوسری ملاقات کے لیے مذاکرات کرنا ہے، اس کے علاوہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن عالمی پابندیوں میں نرمی کے لیے بھی بیجنگ کی مدد چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کا گزشتہ ایک سال کے دوران چین کا چوتھا دورہ ہے جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلی بار گزشتہ سال جون میں کم جونگ اُن سے ملے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے