بدھ , 26 جون 2019

طیب اردگان کا کہنا ہےکہ شام سے امریکی فوج کاانخلاء ٹرمپ کا درست فیصلہ ہے

انقرہ: ترک صدر طیب اردگان نے شام سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے صدر ٹرمپ کے فیصلے کو سراہتے ہوئے انخلاء کے عمل میں اتحادیوں کو شامل کرنے کی تجویز دی ہے۔

ترک صدر طیب اردگان نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں اپنے ایک کالم میں شام سے امریکی فوجیوں کے انخلاء سے متعلق ترکی کے ردعمل کے کھل کی وضاحت کی ہے۔

ترک صدر نے اپنے کالم میں امریکی صدر کو تجویز دی کہ امریکا کو شام سے اپنی فوجوں کے انخلاء کے عمل کو بہت محتاط انداز سے اور ’سچے اتحادیوں‘ کو اعتماد میں لیکر مکمل کرنا چاہیئے۔

صدر اردگان نے مزید لکھا کہ انخلاء کے بعد امن کے استحکام کے لیے کردوں کے زیر تسلط علاقوں میں صرف ترکی ہی بہترین قیادت فراہم کرسکتی ہے اور داعش سمیت دیگر چھوٹے شدت پسند گروپوں کو کچلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

شام میں کرد جنگجوؤں امریکی فوج کے اتحادی ہیں اور کردوں کے زیر تسلط علاقوں میں کردوں کو حکومتی فورسز اور دیگر شدت پسند گروہوں کے خلاف امریکا کی حمایت حاصل تھی جب کہ کردوں کو ترکی میں باغی تصور کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے شام سے امریکی فوجیوں کو واپس بلانے کی ہدایت کی تھی جس کے لیے امریکی مشیر قومی سلامتی جان بولٹن چار روزہ دورے  پر اسرائیل کے بعد ترکی پہنچ رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے