بدھ , 26 جون 2019

بین کٹنگ کیچ پکڑتے پکڑتےناک تڑوا بیٹھے

برسبین: بین کٹنگ نے گیند کو دوبارہ تھام کر دور اچھالا مگر ان کے چہرے سے خون بہہ نکلا

بگ بیش میچ کے دوران برسبین ہیٹ کے آل راؤنڈر بین کٹنگ کیچ تھامنے کی کوشش میں ناک تڑوا بیٹھے۔

میلبورن رینیگیڈز کے مارکس ہیرس کے اونچے شاٹ کو مڈ وکٹ پر تھامنے کی کوشش میں گیند انگلیوں سے پھسل کر ناک پر پوری قوت سے لگی۔

اگرچہ انھوں نے گیند کو دوبارہ تھام کر دور اچھالا مگر ان کے چہرے سے خون بہہ نکلا، چوٹ کے گہرے اثرات کے خدشے کی وجہ سے وہ فیلڈ سے باہر چلے گئے، البتہ بعد میں چیک اپ کے بعد واپس لوٹ آئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے