بدھ , 26 جون 2019

بھارتی کرکٹر ہردیک پانڈیا اور لوکیش راہول پر پابندی کا امکان

نئی دہلی: ٹی وی شو میں خواتین سے متعلق نازیبا کمنٹس کر نے پر پانڈیا اور راہول پر پا بندی لگ سکتی ہے ۔

ٹی وی شو میں خواتین سے متعلق نازیبا کمنٹس پر بھارتی کرکٹر ہردیک پانڈیا اور لوکیش راہول پر پابندی کا امکانہے۔

اگرچہ کمیٹی آف ایڈمنسٹریشن کے سربراہ ونود رائے 2 میچز کی معطلی کو کافی سمجھتے ہیں۔ البتہ بورڈ کے خازن انیرودھ چوہدری نے کہاکہ دونوں نے الٹی سیدھی باتوں سے بھارتی کرکٹ کو بدنام کیا۔

جس طرح بال ٹیمپرنگ پر اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کو آئی پی ایل سے باہر کردیا گیا تھا اسی طرح ان دونوں کو بھی سخت سزا ملنی چاہیے۔ یاد رہے کہ بی سی سی آئی پہلے ہی دونوں کو شوکاز نوٹس جاری کرچکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے