جمعرات , 21 مارچ 2019

بلوچستان میں ایف سی کے آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

کوئٹہ:
مختلف علاقوں میں ایف سی کی جانب سے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان میں ایف سی کی جانب سے قلات، خاران، مائیونڈ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا، جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ اسلحہ وبارود برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق برآمد کیے گئے اسلحے میں سب مشین گنز، گرنیڈز، بارودی سرنگیں، راکٹ اور مواصلاتی آلات شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے