جمعہ , 13 دسمبر 2019

رحیم یارخان۔ ڈی پی او عمر فاروق اورایس پی انویسٹی گیشن کی پریس کانفرنس

رحیم یارخان۔( بلال ربانی بیوروچیف 72نیوز )رحیم یارخان میں ڈی پی او عمر فاروق کی ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس ایچ او جام منظور کے ہمراہ پریس کانفرنس
ڈی پی اوعمر فاروق نے بتایا کہ ناصر نامی نوجوان کو نشہ اور جوش پلاکر قتل کیا گیا تھا ۔ پولیس نے اندھے قتل میں ملوث قاتلوں کے گرفتار کرلیا ہے
ڈی پی او عمر فاروق نے پریس کا نفرنس کرتے ہوئے بتا یا کہ تحصیل خانپور تھانہ صدر خانپور کی حدود میں کماد کی فصل سے بوری بند لاش کی 15پرپولیس کو اطلاع دی گئی تھی
متعلقہ تھانہ کے ڈی ایس پی ایس جاوید اختر ایچ ا وسمیت پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کرلاش کو قبضہ میں لیا۔ناصرنامی نوجوان کے سفاک قاتلوں نے اتنی بے دردی سے قتل کیا کہ لاش کی شناخت کرنا مشکل تھی
شناخت کرنے اور پتہ لگانے کیلئے پولیس نے میڈیا کے ذریعے اورمساجد میں اعلانات کراکر نوجوان کے ورثا کو تلاش کیااوراندھے قتل کی تفتیش شروع کردی تھی ۔اورمتعلقہ پولیس نے ٹیکنیکل طریقہ استعمال کرتے ہوئے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا۔مقتول کے قاتلوں کو گرفتارکرلیا۔
جبکہ مقتول کے قاتلوں نے 7لاکھ روپے کے عوض ناصر نامی نوجوان کو جوس میں نشہ اور گولیاں ملاکربے ہوش کرکے قتل کردیا اور لاش کو بوری میں بندکرکے تھانہ صدرخانپور کی حددو میں فصل میں پھینک دی تھی جس پر پولیس نے اپنے تمام تر کوشش جاری رکھتے ہوئے ملزمان دلشاد رند ۔اظہر محمود، اسامہ اورامجد نامی سفاک قاتلوں کو گرفتارکرکے رقم بھی برآمد کرلی جبکہ ایک ملزم ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیاہے پولیس اس کو بھی جلداز جلد گرفتار کرلے گی اور ان ملزمان سے مزیدتفتیش بھی کی جارہی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے